اسرائیلی فوج نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر کیے گئے حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں علی الطاہر پہاڑی سلسلے کے نیچے زیرِ زمین سرنگیں موجود تھیں، جنہیں حزب اللہ استعمال کرتی تھی۔ سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے تقریباً 1,100 ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ یہ سرنگیں 2 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی تھیں۔ دھماکوں کے نتیجے میں لبنان میں 4.1 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔